ترقی کرنا یا پروموٹ ہونا ہم میں سے زیادہ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے، ایسے بھی کچھ لوگ ہوتے ہیں جو آگے بڑھنا ہی نہیں چاہتے۔ ایسے لوگ اپنے حال ہی میں خوش رہتے ہیں وہ دوسرے لوگوں اور اپنے اردگرد کے ماحول میں ہی مگن رہتے ہیں۔ جن لوگوں میں آگے بڑھنے کی خواہش ہوتی ہےان میں بھی تین طرح کے لوگ ہوتے ہیں۔
ایک وہ جن کے دل میں صرف آگے بڑھنے کی خواہش ہوتی ہے
دوسرے وہ جو ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں میں بھی اضافہ چاہتے ہیں۔
تیسرے وہ جو ان خواہشات کی تکمیل کے لئیے اپنے آپ کو خود ہی محنت کر کے تیار کرتے ہیں اور اس کے لئیے وہ کسی اور شخص پر انحصار نہیں کرتے۔
اپنے بیس سال کے کیرئیر میں مجھے کئی دفعہ دوسرے لوگوں کی کارگردگی جانچ کر انھیں اگلی پوسٹ کے لئیے سیلکٹ کرنے کا موقع ملا۔ انہیں تجربات میں سے ایک کا مختصر حال یہاں بیان کرتا چلوں۔ مجھے کمپنی نے پورے ملک سے کمپنی کے اچھے پرفارمرز میں سے اگلی پوزیشن کے لئیے موزوں امیدواروں کی نشاندہی کرنے کو کہا گیا۔ اس مقصد کے لئیے میں نے مختلف علاقوں کا دورا کیا اور ان تمام امیدواروں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایک سوال میں نے تقریباً تمام امیدواران سے پوچھا۔ کہ وہ کتنے سالوں سے مسلسل اپنا ٹارگٹ حاصل کر رہے ہیں تو اب تک پروموٹ کیوں نہیں ہوئے؟ ان میں سے اکثر نے جواب دیا کہ انھیں نہیں معلوم۔ کچھ نے کہا سفارش۔
چند امیدواران سے میں نے پوچھا کہ اس بارے میں آپ نے کبھی اپنے سینئیرز سے پوچھا؟ یا انھوں نے خود سے بتایا۔ جواب میں زیادہ تر لوگوں نے یہی کہا کہ ہمیں نہیں بتایا گیا۔ ان میں سے ایک نے کہا کہ میں نے اپنے سینئیر سے پروموشن نہ ملنے کی وجہ پوچھی تھی جواب میں انھوں نے کہا کہ تمہاری انگلش اچھی نہیں ہے۔۔۔ میں نے پوچھا کہ پھر آپ نے کیا کیا؟ لڑکے نے جواب دیا ۔ سر میں نے الگلش لینگوچ کورس کر لیا لیکن پرہوموشن پھر بھی نہ ملی۔
اس تمام تر پراسس نے نہ صرف کمپنی کے اپریزل سسٹم کی کمزوریوں کی نشاندہی کی بلکہ ان امیدواروں کو بھی اپنی غلطیوں کے بارے میں بہت کچھ معلوم ہوا حالانکہ وہ پروموٹ ہونے کے بہت قریب آ چکے تھے۔
کیا آپ پروموشن کے اہل ہیں؟
یہ سوال آپ کو اپنے سینئیر ز کے پوچھنے سے پہلے خود سے پوچھنا چاہئیے۔ اور جواب جذبات کی بجائے حقیقت پر مبنی ہونا چاہئیے۔ہمیشہ کسی بھی ٹیم میں اچھی کارگردگی دکھانے والے اوربری کارگردگی دکھانے والے موجود ہوتے ہیں۔میں نے اپنے تجربات میں ایسا بہت بار دیکھا ہے کہ اکثر ٹارگٹ کو سو فیصد حاصل کرنے والے اپنے آپ کو منوا نہیں سکتے۔ انھیں منیجمنٹ کے آگے اپنے آپ کو شو کروانا نہیں آتا۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟
اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔جن میں سب سے زیادہ ان لڑکوں میں انٹرپرسنل سکلز کا نہ ہونا یا کم ہونا ہے۔ سفارش یا شخصیت پسندی کو بھی ہمارے معاشرے میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن ایک مثبت سوچ کے ساتھ اپنی کمزوریوں اور خامیوں کی تلاش کر کے انھیں دور کرنا چاہئیے۔پروموشن کے لئیے بنیادی طور پر آپ کو اپنے موجودہ کام کو احسن طریقے سے کرنا ہوتا ہے۔ کام کے نتیجے کو جانچنا دو طرح سے ہوتا ہے ۔ایک کیا آپ نے عددی حدف حاصل کیا ؟دوسرا آپ نے کس معیار کے نتائج حاصل کیے؟ اکثر ہم عددی حدف تو حاصل کرلیتے ہیں لیکن معیاری حدف پر اتنا دھیان نہیں دیتے جبکہ پروموشن کے لئیے معیا ر بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ عددی ٹارگٹ۔ اپنے کام کے معیار کو بلند کرنے کے لئیے آپ کو انٹر پرسنل سکلز پر کام کرنا ہوتا ہے۔
:چند ایک انٹر پرسنل سکلز درج زیل ہیں
خود اعتمادی
گفتگو سازی جسمیں وربل کمیونیکیشن،نان وربل کمیونیکیشن اور سننے کی صلاحیت شامل ہے۔
مثبت سوچ۔
ٹیم ورک یعنی سب کے ساتھ تعاون کرنا۔
فیصلہ سازی میں مہارت۔
اعتراضات کو دور کرنا ،کس وقت آپ نے کیا ردعمل دینا ہے یا جواب دینا ہے۔
تنازعات سے بچنا۔
تعمیری رائے دینا۔
پریسینٹیشن سکلز۔
دوسروں سے تعلقات بنانے کی صلاحیت۔ ان انٹرپرسنل سکلز کو نکھارنے سے آپ کی نہ صرف کارگردگی میں اضافہ ہو گا بلکہ آپ اپنے آپ کو ترقی کے لئیے ایک موزوں امیدوار بھی ثابت کریں گے۔اپنے اندر خود احتسابی لے کر آئیں اور اپنا سینئیر خود بن کر اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ میں کیا خوبیاں اور خامیاں ہیں؟ اور یہ خامیاں کوئی اور نہیں آپ نے خود ہی ٹھیک کر کے ترقی حاصل کرنی ہے۔
This Post Has One Comment
I really love your website.. Great colors & theme. Did you develop this website yourself?
Please reply back as I’m looking to create my own website and would like to know where you got this
from or what the theme is called. Cheers! 0mniartist asmr