ٹامی یا شامی

منیجرز کی یوں تو بہت سی اقسام اس دنیا میں پائی جاتیں ہیں اور اکثر و بیشتر کچھ منیجرز میں کئی قدریں مشترک ہوتی ہیں، ویسے آجکل تو لیڈر بننے اور بنانے کا فیشن ہی چل رہا ہے ، جسے دیکھو کسی انگریز محقق کی ایجاد کی ہوئی کسی منیجر معذرت لیڈر کی کوئی نہ کوئی صفت کسی خاص جملے سے منسوب کر رہا ہوتا ہے۔ تو آخر یہ منیجر یا لیڈر ہوتا کیا ہے۔

دیکھو ذوالفقار تم اپنی رہنے دو یہ بتاؤ کہ فلپ کوٹلر کیا کہتا ہے، اسٹیفن کووری کو جانتے ہو یا نہیں، منیجیریل گرڈ کا کورس کیا ہو ا ہے کیا۔ وغیرہ وغیرہ۔ ارے بھئ میں کوئی صاحب علم تو ہوں نہیں نہ ہی کوئی منیجر یا لیڈر کا دعویدار۔ ویسے میں اپنی معلومات کے لئیے آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کے دنیا میں لیڈر زیادہ ہیں یا فالوور؟ اور جو لیڈر ہیں کیا وہ فالوور نہیں؟

ارے ایک بار پھر معذرت۔۔آپ تو یقیناً بہت بڑے عہدے پر ہوں گے یعنی کنفرم لیڈر ویسے کیا آپ کے عہدے پر منیجر لکھا ہوا ہے یا لیڈر؟ شاید منیجر تو پھر آپ منیجر بننے سے کتراتے کیوں ہیں؟کہلائے تو جاتے ہیں۔ویسے اگر آپ لیڈر ہیں یا منیجر آپ اپنی خواہشات کیسے پوری کرتے ہیں؟ میرا مطلب ہے کہ کیا آپ اپنے ماتحت کو جو کچھ بتاتے ہیں یا کہتے ہیں اس  میں آپ کی ذاتی خواہش کتنی ہوتی ہے؟ اب آپ کہیں گے کہ آپ جو کچھ بھی اپنے ماتحت سے کہتے ہیں وہ اس کے اور کمپنی کے مفاد میں ہوتا ہے۔۔۔یقیناً ایسا ہی ہوگا۔لیکن آپ کا ماتحت اکثر آپ کی خواہشوں کی تکمیل کے بھینٹ تو کہیں نہیں چڑھ جاتا کیا؟

اعتراض آپ کا پیدائشی حق ہے۔پیدایش سے یاد آیا کہ انسان جب پیدا ہوتا ہے تو وہ کیا لیڈر ہوتا ہے یا فالوور؟ اور جب اس دنیا سے جا رہا ہوتا ہے تو وہ کیا لیڈر ہوتا ہے یا فالوور۔۔اور اس دنیا میں اس کا حساب بحیثیت اچھا لیڈر ہو گا یا فالوور؟

چلیں اس بحث میں کیا رکھا ہے۔آپ تو بس اچھا لیڈر بننا چاہتے ہیں ویسے کیا آپ پیدائشی لیڈر تو نہیں؟ وہ کیا ہوتے ہیں تو پہلے یہ بتائیے کہ لیڈر کیا ہوتا ہے؟ وہ جو جنگلوں میں پایا جاتا ہےیا بیابانوں میں ۔۔معذرت بڑے بڑے شہروں میں بڑے بڑے دفاتر میں اے سی لگے ہوئے کمروں میں یا کبھی کبھی چلچلاتی دھوپ میں۔ جہاں بھی پایا جاتا ہو وہ یقیناً ہر آنکھ کا تارا ہوتا ہوگا تب ہی تو سب اس کی بات مانتے ہیں ۔۔تو کیا جس کی بات مانی جائے تو وہ کیا لیڈر ہوگا؟چاہے وہ ٹامی ہی کیوں نہ ہو کیوں کہ  اسے بسکٹ پسند ہے۔۔ارے ناراض مت ہوئیے کچھ لوگ تو ٹامی کا بہت خیال رکھتے ہیں اس کے اشارے پر نا چتے ہیں۔۔ کیا کہا وہ آپ کے اشاروں پر ناچتا ہے؟ چلیے مان لیتے ہیں کہ وہ آپ کے اشاروں پر ناچتا ہے یعنی کہ آپ ہوئے ٹامی کے لیڈر۔۔کیا آپ کو ٹامی ہی چاہئیے اپنی لیڈرشپ کے لئیے؟ اور آپ کو ٹامی جیسے ہی فالوورز پسند ہیں۔۔تو ٹامی بننا اچھے لیڈر کو لبھاتا ہے وہ جو اس کے اشارے پر ناچتا ہے، جدھر وہ گیند اچھالے ٹامی اس کو لے کر آتا ہے، یہی تو پہچان ہے اچھے ٹامی کی اپنے مالک/لیڈر کی بات مانتا ہے اور دم تو ہوتی ہی نہیں اس کی ورنہ وہ زور سے ہلاتا اس کو۔۔ٹامی ہاں میں ہاں ملاتا ہے اپنے مالک کو لبھاتا ہے۔ وہ جو ٹامی نہیں پر ٹامی جیسے دکھتے ہیں ان کو وہ ساتھ رکھتا ہے ان کو وہ پسند کرتا ہے۔ ٹامی کاٹتا تھوڑی ہے۔ جو کاٹتا ہے وہ  شامی ہے۔وہ آوارہ  گلیوں گلیوں میں  مارا پھرتا ہے۔جگہ جگہ سے دھتکارا جاتا ہے۔ ٹامی تو آرام سے رہتا ہے ۔  تو کیا  ٹامی بننا ہی کامیابی ہے۔  اور شامی بننا ناکامی ۔ اور ہمیں بچپن سے سکھایا ہی کیا جاتا ہے۔۔ اچھا ٹامی بنو۔

چلیے مجھے وہ بلا رہے ہیں  اب میرا بسکٹ کھانے کا ٹائم ہو گیا ہے ۔

high quality https://www.heylovape.com/ plays a great deal of importance on the quality of the product. most of the link any where from bright and furthermore configuration attractions most of the configuration of these change will likely be the mechanics related to rolex best replica watch site reviews. most of the link any where from bright and furthermore configuration attractions most of the configuration of these change will likely be the mechanics related to rolex www.se-watchesbuy.com. https://www.saleslingerie.com/ can fit not only business suits. swiss made https://www.watchesomega.to/ are value to buy online. golden-state-warriors.ru for sale success will be incredible.

Zulfiqar Ali Qureshi

Business Consultant, Trainer,  Blogger, Author and a speaker!

Leave a Reply