مافیا۔۔۔

                                                                                                      مافیا۔۔۔

پچھلے دنوں یہ لفظ “مافیا “کافی سننے میں آیا ہے، کہ ملک میں مافیا موجود ہیں اور یہ مافیا اچھے کاموں میں رکاوٹ بن جاتے ہیں۔ مافیا آخر ہوتا کیا ہے ؟ انٹرنیٹ پر جب میں نے اس کی تلاش شروع کی تو پتہ چلا کہ لفظ “مافیا “جرائم پیشہ افراد کے گروہ کا ایک گروہ کا  مروجہ نام ہے جو کے شروع میں اٹلی کے جرائم پیشہ افراد کے لئیے استعمال ہوا۔ ایک عام نظر میں مافیا سے ذہن میں ان افراد کا جو حلیہ ابھرتا ہے اس میں ڈارک کلر کا سوٹ ، سر پر کالا ہیٹ ، ہاتھ میں پسٹل اور بغل میں ایک نیم عریاں سرخ کلر کا لباس والی خاتون ۔۔۔۔ میں نے اپنے ارد گرد جب نظر دوڑائی تو مجھے اس قسم کا کوئی ماحول نظر نہ آیا ۔۔ تو میں حیران ہوا کہ آخر” مافیا” لفظ کا استعمال کیوں ہو رہا ہے؟ کیا یہ کوئی تصوراتی یا استعاراتی اصطلاح ہے۔

میں اسی سوچ میں گم اپنے آفس جاررہا تھا ، آفس پہنچنے پر اپنے روٹین کے کام کے دوران ایک خبر کا پتہ چلا کہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب ہمارے ڈیپارٹمٹ کی کمان کسی اور سینئیر کے سپرد کر دی گئی ہے۔ یہ خبر میرے لئیے کسی حد تک حیرت  کا سبب تھی چونکہ سینیئرز سے اکثر کام میں رکاوٹیں ہی ملتی تھیں ویسے بھی  کمپنی نے اپنے انظریہ   “ملٹی ٹاسکنگ” کے تحت  ہمارے شعبہ کی کمان ایسے ہاتھوں میں دی ہوئی تھی جن کو اس شعبہ کا تجربہ نہیں تھا اور یہ شعبہ انھیں اضافی طور پر دیا گیا تھا۔ بہرحال اب خوش آئیند بات یہ تھی کے اس شعبہ کی کمانڈ اب کم از کم اس شعبہ سے وابستہ شخص کودے دی گئی تھی، آپ شاید سمجھ رہے ہوں گے کہ میں کسی سرکاری ادارے کی بات کر رہا ہوں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔

نئے سینئیر سے ملاقات کافی اچھی رہی انھوں نے میرے تجربے اور قابلیت کی بہت تعریف کی اور یہ کہا کہ آُ پ یہاں اس چھوٹی پوسٹ پر کام کیوں کر رہے ہیں؟

سنی ان سنی کرتے ہوئے کہا کہ سر آپ کی ڈائریکش پر ہم اب کام کریں گے اورکمپنی کو اچھے رزلٹ دیں گے۔

اگلے دن پھر سینیئر نے ملاقات میں میری کافی تعریف کی اور پھر یہ دہرایا کہ آُ پ کا لیول بہت ہائی ہے آپ اسلام آباد میں اپنی فیملی کے پاس کوئی بڑی جاب کیوں نہیں کرتے؟

میں نےپھراس بات پر توجہ نہیں دی۔۔ تیسرے دن جب سینئیر نے یہ بات دوبارہ کی تو مجھے تھوڑا سا کھٹکا ہوا اور میں نے یہ پوچھا کہ آپ یہ بات مسلسل کیوں کر رہے ہیں؟ کیا آُ مجھے مستقبل قریب میں اس کمپنی میں نہیں دیکھ رہے؟ وہ خاموش رہے پھر جب میں نے اصرار کیا تو انھوں نے کہاں ہا ں بالکل آپ کی جاب مشکل میں ہے۔ یہ بات میرے لئیے حیران کن تھی کیونکہ یہ سب لوگ میرے کام کی تعریف کیا کرتے تھے اور میرا “اپریسل “بھی بہت اعلی گریڈ میں فارورڈ ہوا تھا۔

میں خاموشی سے ان کے کمرے سے باہر چلا آیا۔۔ اور سوچنے لگا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔

میرے فرائض کی ادائیگی میں کہا ں کوتاہی ہوئی ہے میں نے ماضی میں جھانکنا شروع کیا تو مجھے صرف کمپنی کا ایک بہت بڑا ہم خیال اور” لایق مائنڈڈ “لوگوں کا ایک گروہ نظر آیا اور بس میں اپنی جگہ پر تنہا ۔۔۔

اگلے دن میں نے اپنے سینئیر سے پوچھا کہ سر مجھے میرا قصور تو بتائیے کہ آکر میرے کام میں کہاں کوتاہی ہوئی ہے؟ اور کمپنی ایسا کیوں سوچ رہی ہے۔ وہ خاموش تھے۔ لہذا میں نے اپنی بات دوبارہ نہیں دہرائی اور اپنے روٹین کےایک کام کی رپورٹ ان کے سامنے رکھ دی تا کہ وہ آگے بجھوائی جاسکے۔ رپورٹ پڑھ کر انھوں نے کہا کہ یہ رپورٹ آگے نہیں جائے گی اس رپورٹ کو تبدیل کریں ۔۔ اور اس میں صرف اور صرف مثبت چیزوں یعنی سب اچھا ہے کی رپورٹ بنانے کا کہا۔

میں خاموشی سے رپورٹ ان کے کمرے میں چھوڑ آیا لیکن باہر آنے سے پہلے میں نے ان سے استفسار کیا کے سر یہ رپورٹ تو پچھلے تین مہینے سے متعلقہ اداروں کو بھجوائی جا رہی ہے۔ انھوں نے معنی خیز مسکراہٹ سے میری طرف دیکھا اور کہا کہ اگر یہ رپورٹ اب میری طرف سے جائے گی تو یہ سارے لوگ میرے خلاف اکٹھے ہو جائیں گے اور میرے متعلق ایسی باتیں شروع کر دیں پراپیگنڈہ کہ میں اس ادارے میں اتنا بدنام ہو جاوں گا کہ میری بات کی کوئی وقعت ہی نہیں رہے گی یہ ایک “مافیا “ہے اور مجھے یہی کہے گی کہ آپ کا کام بہت اچھا ہےاور آپ اپنے لئیے کوئی اور کمپنی ڈھونڈئیے۔

یہ ایک کہانی ہے۔۔

Zulfiqar Ali Qureshi

Business Consultant, Trainer,  Blogger, Author and a speaker!

This Post Has One Comment

  1. zoritoler imol

    Thanks for a marvelous posting! I certainly enjoyed reading it, you can be a great author.I will always bookmark your blog and may come back sometime soon. I want to encourage yourself to continue your great work, have a nice day!

Leave a Reply